google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سرکاری بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کا آرڈیننس جاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سرکاری بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کا آرڈیننس جاری

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے بورڈ ارکان کو ہٹانے کے لیے قانونی پیچدگیاں دور کرتے ہوئےکابینہ کی منظوری کے بعد سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ترمیمی صدارتی آرڈیننس 2024 جاری کردیا گیا جس کے بعد سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈز کو تحلیل کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے آرڈیننس کا اطلاق فوری طور پر کردیا۔

آرڈیننس کے تحت وفاقی حکومت کو بورڈز ارکان کو ہٹانے کا اختیار ہوگا، وفاقی حکومت بورڈ نامینیشن کمیٹی کی سفارش پر بورڈ ارکان کو ہٹاسکے گی، اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے بورڈ ارکان کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت بورڈ نامینیشن کمیٹی بورڈ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور جانچ پڑتال کرے گی، کارکردگی کی بنیاد پر وفاقی حکومت کو بورڈ ارکان کو ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔

آرڈیننس کےذریعے بورڈزکی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں اور پیچیدگیاں دور ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نو سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ تحلیل کرکے نئے بورڈز تشکیل دیئےجائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …