google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آرکا آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے 12 ہزار ارب کا ٹارگٹ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایف بی آرکا آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے 12 ہزار ارب کا ٹارگٹ

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔

میڈیا سے آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کے لیے مختلف تجاویز زیر ِغور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس کا ہدف مکمل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …