google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شاہ رخ خان کا آئی پی ایل میں ٹیم کی فتح پر جشن، تصاویر وائرل - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شاہ رخ خان کا آئی پی ایل میں ٹیم کی فتح پر جشن، تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)  میں جیت کے بعد جشن کی تصاویر اور ویڈیوز  تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں جاری لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) نے ٹرافی حاصل کی۔ کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

شاہ رخ خان کی اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ٹرافی اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گوری خان نے ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کے کے آر فاتح۔ شاہ رخ خان کے فینز نے انہیں ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر شاہ رخ خان کے دوتوں بیٹے آریان اور ابرام خان اور بیٹی سہانا خان بھی موجود تھے۔ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں اور ان کا شکریہ ادا کیا

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …