ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں

حال ہی میں شائع ہوئی ایک نئی رپورٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی زندگیوں میں کیا منفی اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں کامن سینس میڈیا اور ہوپ-لیب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا جہاں نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے وہیں اس کے فوائد کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جیسے سماجی رابطے، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی وغیرہ۔

ہوپ-لیب میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ، ایمی گرین نے کہا کہ سوشل میڈیا اور نوجوانوں کی ذہنی صحت سے متعلق زیادہ تر بحث اور خبروں کی سرخیاں صرف نقصانات پر مرکوز ہوتی ہیں لیکن یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ معاملہ صرف نقصانات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ کافی پیچیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم واقعی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کے تجربات کو سننا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم نادانستہ طور پر سوشل میڈیا کے اہم مثبت فوائد تک ان کی رسائی میں رکاوٹ تو نہیں بن رہے۔

محققین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ذہنی صحت کے بحران جیسے اضطراب، ڈپریشن، خودکشی کے خیالات یا کوششوں کی وجہ سے سوشل میڈیا مسلسل عالمی اور قومی سطح پر ہونے والے بحثوں یا تحقیقات کا مرکز رہا ہے حالانکہ ذہنی صحت کے مسائل میں کئی دیگر اہم عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …