جمعرات , جون 18 2026

آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل اضافی ٹکٹ جاری کردیے۔

میگا ایونٹ کے نساؤ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر 8 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ یکم جون کو شریک میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

ورلڈ کونسل کے اعلامیے کے مطابق اضافی ٹکٹیں ان میچز کے لیے جہاں پہلے عام داخلے کی گنجائش ختم ہوچکی تھی،

ان میچز میں افتتاحی میچ کے علاوہ 5 جون کو بھارت بمقابلہ آئرلینڈ، 6 جون کو پاکستان اور امریکا، 7 جون کو سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، 12 جون کو بھارت بمقابلہ امریکا اور 16 جون کو بھارت بمقابلہ کینیڈا کے میچز شامل ہیں۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز میں بھی تمام 6 وینیوز پر اضافی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …