google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج بھی بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے - UrduLead
ہفتہ , اپریل 5 2025

آج بھی بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجودڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جیکب آباد 49، نوابشاہ، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپور  اور سکرنڈ 47 جبکہ ملتان، حیدر آباد  اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

لاہور 43، پشاور، مظفر آباد41، اسلام آباد 40، کراچی37، گلگت36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوگی: وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات …