google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

آئی سی سی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے آئی سی سی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا لیکن 11 ہزار کلو میٹر دور راولپنڈی میں موجود فینز بھی اپنے شہر کے اسٹیڈیم میں اس میچ کا مزہ لیں گے۔

فین پارک میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھایا جائےگا۔

ورلڈ کپ کے دوران مختلف میچز کے لیے 5 ملکوں میں فین پارک بنیں گے جو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

پاک بھارت میچ کے لیے نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، نئی دہلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …