google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گیس کی فروخت کی قیمتوں میں کمی تجویز: اوگرا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گیس کی فروخت کی قیمتوں میں کمی تجویز: اوگرا

ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے

ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےمالی سال 2024-25 کے لیے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے تجویز کی گئی ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں10 ٪ یعنی کہ 179.17 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

پچھلے سالوں کے روپے کے شارٹ فال کا مالی اثر ایس این جی پی ایل کے دعوے کے مطابق862،612 ملین فی پٹیشن جبکہ اوگرا کے حساب سے 580,585 ملین روپے بنتا ہے ، جو کہ ایک مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا ہے لہذا ،اسے اس فیصلہ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے.

اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں فی MMBTU قیمت میں 59.23 روپے یعنی کہ 4 فیصد کمی کی گئی ہے

وفاقی حکومت سےکیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کےحوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے مشورے کے مطابق کسی بھی نظرثانی کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اس وقت تک موجودہ زمرے کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …