google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم کے دوسرے گانے کا ٹیزر جاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم کے دوسرے گانے کا ٹیزر جاری

 بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے دوسرے گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

نامور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے گانے ’اگر تم ہو‘ کا ٹیزر جاری کیا جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

کرن جوہر کے مطابق رومینٹک فلم کا دوسرا گانا ’اگر تم ہو‘ 20 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

دھرما پروڈکشن کے زیراہتمام بننے والی فلم کو شرن شرما نے ہدایت کاری دی ہے اور یہ 31 مئی 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کہانی دو میاں بیوی کے درمیان گھومتی ہے اور شوہر اپنی بیوی کے کرکٹ کے شوق کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

دلجیت نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان اور الو ارجن …