جمعہ , مئی 1 2026

صدر رئیسی کے زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں

ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے پہلے ایرانی ریڈ کریسینٹ کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ صورتحال اچھی نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرچ ٹیمیں ایرانی صدر کے تباہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

معیشت میں بہتری کے باوجود دباؤ برقرار

پاکستان کی معیشت نے مالی سال 2026 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کچھ بہتری دکھائی، …