google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے

پاکستانی تن سازوں نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 2 میڈلرز جیت لیے۔

ہنگری میں ہونے والی یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارسلان بیگ نے چاندی اور شہزاد قریشی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ارسلان بیگ نے اسپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیے۔

خیال رہے کہ پاکستانی تن سازوں کے 5 رکنی ٹیم میں ارسلان بیگ، شہزاد احمد قریشی، وحید خان، ماریہ نعمان اور محسن امین شامل ہیں، جب کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور بھی ٹیم کے ساتھ ہنگری میں موجود ہیں۔

اس کامیابی پر سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔

دوسری جانب یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جیت پر ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن نے قومی باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …