بدھ , جولائی 29 2026

بیوٹی پراڈکٹس کی گمراہ کن تشہر پر نوٹس جاری

مسابقتی کمیشن (سی سی پی) نے 12 کمپنیوں کی بیوٹی پراڈکٹس کی گمراہ کن تشہیر پر نوٹس جاری کردیے۔

مسابقتی کمیشن نے 12 کمپنیوں کی بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر دھوکے بازی قرار دی اور کہا کہ جو بات اشتہار میں بتائی گئی ہے وہ پروڈکٹ میں نظر نہیں آئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنیوں کی بیوٹی پراڈکٹس میں ابتدائی تحقیقات میں صارفین کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا، یہ کمپنیاں بادی النظر میں ’گرین واشنگ‘ میں مصروف تھیں۔

سی سی پی کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی بطور قدرتی، نامیاتی، پائیدار، خالص اور کیمیکل فری تشہر کر رہی تھیں لیکن ان کے دعووں کی حمایت میں کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔

سی سی پی کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے گمراہ کن دعوے صارفین کے لیے ممکنہ صحت کے خطرات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

IPPs کو 7,275 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگیاں

سینیٹ کمیٹی میں نیپرا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ برس کے دوران آئی …