google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں گندم اسکینڈل سے متعلق قائم کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق اور 7 نکاتی ایجنڈا بھی زیرِ غور آئے گا۔

ایجنڈے میں نجی ایئر لائن کو غیر ملکی پروازوں کو اجازت دینے، کمبوڈیا سے تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی شامل ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپیشل ایجوکیشن کی وزارتِ انسانی حقوق سے وزارتِ تعلیم کو منتقلی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ اور آئر لینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور بلوچستان میں حساس اداروں کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرِغور آئے گا۔

وزارتِ مذہبی امور اور سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور میں معاہدے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …