سعودی کمپنی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے ۔
سعودی مائننگ کمپنی منارہ مزلز سونے اور تابنے کی ریکوڈک کی کانوں میں حصص کی خریداری کے حقوق پر اسلام آباد میں بات چیت جاری رکھنے کی خواہاں ہے ۔ یہ بات پیر کو یہاں ایک سرکاری دستاویزات سے سامنے آئی ۔
ادھرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 10سے 15مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ‘5ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ‘سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، دورہ آئندہ ہفتے کے آخری دنوں میں متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد سے پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا،
وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنی دیگر مصروفیات ترک کردی ہیں ‘شہباز شریف سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے ۔