جمعرات , جنوری 29 2026

حساس اور صاف دل انسان سے شادی کروں گی

ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ حساس اور صاف دل رکھنے والے شخص سے ہی شادی کریں گی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھا اور صاف دل انسان ہو، دل میں دوسروں کا احساس رکھنے والا ہو۔

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہمسفر نہ بہت زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلا دبلا ہو، بس اچھی فٹنس رکھتا ہو اور جاذبِ نظر ہو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا اور لڑکی کی رائے پوچھ لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

اداکارہ لائبہ خان کے خیال میں زبردستی کے رشتے زیادہ دیر نہیں چلتے، ایسے رشتوں کا جلد اختتام ہو جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …