google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی سی ایل ،ٹیلی نار انضمام سے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھ جائینگی، سی سی پی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی سی ایل ،ٹیلی نار انضمام سے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھ جائینگی، سی سی پی

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار مرجر کا فیز 2 میں گہرائی سے جائزہ لیا جائیگا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی کو خدشہ ہے اس مرجر کے نتیجے میں صارفین کے لئے قمیتوں میں اضافہ اور معیار اور چوائس میں کمی واقع ہوگی،ٹیلی کام مرجر صارفین کے انتخاب کے حق کو کم کر سکتا ہے۔

سی سی پی تحقیقات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے ٹیلی نار کا حصول مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو متاثر کر سکتا ہے ۔

پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل ٹیلی کام مارکیٹ میں پہلے سے ہی ایک اہم طاقت کے طور پر نمایاں ہے،اگر مرجر کی منظوری دی گئی تو اس سے چوائس کم ہوگی اور مقابلے کی فضا متاثر ہوگی۔

مارکیٹ میں پہلے سے ہی ٹیلی کام پلئیرز کی تعداد کم پے،2019 موبی لنک کی وارد ٹیلی کام کے حصول سے مارکیٹ پلئیرز کی تعداد کم ہو گئی تھی۔

پی ٹی سی ایل ٹیلی نار مرجر سے چار میں سے ایک اور اہم پلئر کا خاتمہ ہو جائگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں کل سے بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد …