google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین

اگرچہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو آج کے دور میں سب سے بہترین مسائل حل کرنے والا ایک آلہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایمرجنسی میں یہ بیکار ثابت بھی ہوسکتا ہے۔

بہت سے واقعات و حالات میں اے آئی ٹیکنالوجی نے کاغذی کارروائی اور بعض صورتوں میں تشخیصی مراحل میں ڈاکٹروں سے تعاون کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کو ظاہر کیا ہے تاہم اب ایک نیا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایمرجنسی کی صورت میں انتہائی غیرمعاون بلکہ نقصان دہ ثابت ہوگی۔

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پروگرام نے ایمرجنسی صورتحال میں سینے کے درد میں مبتلا مریضوں کے متضاد نتائج اخذ کیے ہیں۔ ایک تجربے میں اے آئی نے ایک ہی مریض کے مختلف نتائج پیش کیے جو کہ مریض کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سرکردہ محقق اور واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تھامس ہیسٹن نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی مستقل مزاجی سے کام نہیں کر رہا ہے۔

بالکل اسی اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بعض اوقات ایک مریض کے نتائج کو کم خطرہ قرار دیتا ہے، اگلی بار درمیانی خطرہ اور کبھی کبھار زیادہ خطرہ قرار دے دیتا ہے جو کہ ایمرجنسی کی صورت میں اچھی چیز نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …