google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج جانیوالا پاکستانی سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا: ڈاکٹر خرم خورشید - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آج جانیوالا پاکستانی سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا: ڈاکٹر خرم خورشید

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا ہے کہ آج چاند پر جانے والا پاکستانی سیٹلائٹ مشن چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چین کی ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہو گا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکنِ کور کمیٹی نے بتایا کہ  3 تا 6 ماہ چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

ڈاکٹر خرم خورشید نے مزید بتایا کہ پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنے سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’آئی کیوب قمر‘ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ چاند پر آج پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …