پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

کسٹم افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آ گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے افسران کی معطلیوں اور تبادلوں کے معاملے پر ایف بی آر کے کسٹم سروس کے افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آ گئی۔

قرارداد ایسوسی ایشن آف کسٹم آفیسرز کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افسران کے اجتماعی مفادات اور ساکھ کی حفاظت کی ذمے داری ایسوسی ایشن کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین سول سرونٹس ایکٹ کے تحت تحفظ کے حق دار ہیں، ایف بی آر افسران کی پروفائلنگ غیر مناسب عمل سے کی گئی ہے۔

کسٹم افسران کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پروفائلنگ من مانی اور غیر شفاف طریقے سے کی گئی، اس عمل سے ایف بی آر اور اس کے افسران دونوں کی ساکھ کو داغ دار کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افسران کے مورال کو نقصان پہنچانے کے لیے میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، موجودہ معاشی صورتِ حال میں افسران کے حوصلے بلند ہونا ضروری ہیں۔

ایف بی آر افسران کی معطلی و تبادلےکے خلاف قرار داد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ افسران محصولات کے اہداف کو پورا کرنے پر توجہ دیں۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف بی آر سے موجودہ پروفائلنگ کی تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں، پروفائلنگ کے لیے استعمال ہونے والی بنیاد یا ثبوت بھی حاصل کیے جائیں، چیئرمین ایف بی آر پر قانون کے مطابق ذمے داریاں ادا کرنے پر زور دیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …