google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ترانہ جاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ترانہ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر شان پال اور سپر اسٹار کیس نے گنگنایا ہے۔

میوزک ویڈیو میں آٹھ بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیتنے والے یوسین بولٹ، ویسٹ انڈیز کے کرکٹ لیجنڈز کرس گیل، شیو نارائن چندر پال، اور اسٹیفنی ٹیلر کے علاوہ امریکا کے باؤلر علی خان سمیت دیگر کیریبین شخصیات شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …