google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …