google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 14 ہزارایس ایس ایز کو ریگولر کروانے کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

14 ہزارایس ایس ایز کو ریگولر کروانے کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان سے پنجاب ٹیچر ز یونین کے 100 رکنی وفد نےمرکزی صدر چودھری سرفراز کی قیادت میں چلڈرن لائبریری لاہور میں ملاقات کی۔

وزیر تعلیم نے چارٹر آف ڈیمانڈ سے اتفاق کرتے ہوئے 14 ہزار ایس ایس ایز کو 30 جون سےقبل ریگولر کروانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پے پروٹیکشن کا معاملہ کورٹ میں ہے اس پر کورٹ کے فیصلے کے بعددیکھیں گے ۔

میرا مشن ہے کہ میں اساتذہ کیلئے آسانیاں پیدا کروں، پر موشن میں تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی ، خواتین اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے انہیں گھروں کے قریب ٹرانسفر کر نےکے لئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔

اچھی کارکردگی پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ،اساتذہ کو بلاسود قرضےفراہم کئے جائیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انتظامی افسران کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوں گی انہیں باقاعدہ ٹریننگ دلوائی جائے گی۔

کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بوٹی مافیا کا قلع قمع کر دیا ، نا ن سیلری بجٹ میں اضافہ آئندہ مالی سال میں ہوگا، سرکاری سکولوں کا میعار بہتر بنایا جائیگا، ریشنلائز یشن اور ٹرانسفرپالیسی پر اساتذہ سے مکمل مشاورت کی جائیگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …