بدھ , جنوری 28 2026

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمر کس لی،

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے،

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے،

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا اسٹیٹس بتایا جائے، بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے،

عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو موخر کر دیا گیا تھا،

پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …