google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی،وزیر خزانہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔ 

دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اماراتی بینک فوراً پاکستان کے لیے تجارتی فنانسنگ بحال کردیں گے۔ 

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ جونہی آئی ایم ایف کی نئی سہولت کھلے گی، ہمارا قیاس ہے کہ اس سے یو اے ای کے بینکوں سے تجارتی فنانسنگ شروع ہوجائے گی۔ 

پیر کو انہوں نے امارات کے بڑے تجارتی بینکوں اور اماراتی کاروباری کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں اور دبئی میں پاکستانی تارکین وطن تاجروں کے ساتھ یک تفصیلی سیشن سے بھی خطاب کیا۔ ان کاروباری افراد میں اقبال داؤد، شبیر مرچنٹ، مصطفیٰ حمانی، آصف زمان اور دیگر شامل تھے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ 

دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، “ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکوں سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنانس ملنےکی امید ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …