google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے،  دونوں شہروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کئی شاہراہیں بھی بند رہیں گی۔

لاہور کی Ring روڈ آج صبح 6 سے سہ پہر 3 بجےتک بند رہے گی جبکہ کراچی میں پوری شارع فیصل سہ پہر تین سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔

کراچی میں شاہراہ قائدین گرو مندر سے شاہراہ فیصل تک، مزار قائد کے اطراف ایم اےجناح روڈ، نیو ایم اے جنا ح روڈ اور ضیاء الدین احمد روڈ بھی بند رہے گی۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت مطلوبہ ہدف تک بڑھائی جائے گ۔

خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے متعلق تعاون سمیت 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے اندھادھند استعمال کی شدید مذمت کی گئی۔

ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرانے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل اسلام آباد میں ہوگا

سرکاری ملکیت میں موجود پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے …