google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ضمنی انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ضمنی انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا

ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 5 میں سے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 میں سے 10 نشستیں جیت لیں

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 5 میں سے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 میں سے 10 نشستیں جیت لیں،

پیپلز پارٹی ،سنی اتحاد کونسل، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

ن لیگ نے  پی ٹی آئی سے وزیر آباد کی نشست بھی لے لی، گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقے این اے 44 سے علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین کامیاب ہوئے۔

این اے 8 باجوڑ میں اپ سیٹ ہوگیا، آزاد امیدوار مبارک زیب جیت گئے ، جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار گل ظفر خان کو شکست ہو گئی۔

مبارک زیب باجوڑ کی صوبائی نشست بھی جیت گئے، قلعہ عبداللّٰہ سے پشتونخوا میپ اور خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی آ گے ہے۔

لاہور سے شہباز شریف کی خالی کردہ نشست سے ن لیگ کے راشد منہاس نے سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو کو شکست دی۔ شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین جیت گئے، نارووال میں احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کامیاب ہو چکے۔

بھکر سے ن لیگ کے سعید اکبر نوانی نے آزاد امیدوار افضل ڈھانڈلہ کو ہرایا، بلاول بھٹو کی خالی کردہ قنبر شہداد کوٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 91 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل تحریک لبیک کے محمد علی صرف 2763 ووٹ حاصل کر کے ضمانت ضبط کروا بیٹھے۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار پر آزاد امیدوار مبارک زیب نے واضح برتری حاصل کر لی۔ لسبیلہ سے مسلم لیگ ن اور قلعہ عبداللّٰہ سے پشتونخوا میپ کا امیدوار آگے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے گزشتہ پولنگ ہوئی جس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوئی ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …