google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں  4 روپے  53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 193روپے 8 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 54 پیسے اضافے سے 174روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60، 60 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں اگلے 15 دن کیلئے ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …