بدھ , مئی 13 2026

بابر اعظم پاکستان کے بہترین بیٹر ہیں

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کے بہترین کھلاڑی اور بیٹر ہیں، اور ان کی فارم ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ جب بھی بابر اعظم رنز اسکور کرتے ہیں تو ان کا اعتماد مزید بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی شاندار فارم کو ٹیسٹ سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیتی۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے جبکہ پاکستان کے پاس بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کھیلنا قومی ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا، تاہم اسکواڈ متوازن اور مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اگلے دس روز میں کون سی ٹیم بہتر کرکٹ کھیلتی ہے۔

پچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ پر ابھی گھاس موجود ہے اور ابتدائی اندازے کے مطابق یہ پیسرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حتمی جائزے کے بعد پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی کپتان نے بنگلہ دیش کے بولنگ اٹیک کو بھی مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز ان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیم سلیکشن کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے تاکہ ہر صورتحال میں مناسب کمبی نیشن میدان میں اتارا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹاپ آرڈر میں تبدیلیاں انجریز کے باعث ہوئی ہیں جبکہ مڈل آرڈر کسی بھی ٹیم کا اصل انجن ہوتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کامیابی کے لیے 20 وکٹیں لینا ضروری ہوتا ہے، اسی لیے بولرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اپنے بولنگ اٹیک پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

شان مسعود نے کوچنگ اسٹاف کے بارے میں کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ موجودہ کوچز وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ موجودہ کھلاڑی ماضی میں کرکٹ کھیل چکے ہیں، جس سے ٹیم میں بہتر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی خسارہ 9 ماہ میں 856 ارب روپے تک پہنچ گیا

مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی مالی صورتحال شدید دباؤ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے