بدھ , مئی 13 2026

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچز بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام چار بجے کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پہلی ون ڈے سیریز ہوگی جو وہ پاکستان میں کھیلنے جا رہی ہے۔

اعلامیے میں یاد دلایا گیا کہ آسٹریلیا نے رواں سال بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی گئی تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز میں بھی پاکستان میں شرکت کی تھی، جہاں اس نے 22 فروری کو لاہور میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی خسارہ 9 ماہ میں 856 ارب روپے تک پہنچ گیا

مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی مالی صورتحال شدید دباؤ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے