بدھ , اگست 12 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ

کراچی میں شدید گرمی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش معمول بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ اور پاک کالونی میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے دیگر علاقوں میں بھی صورتحال بہتر نہیں، جہاں نیو کراچی، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز اور نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شدید گرمی کے باوجود بفرزون، شادمان ٹاؤن، گلشنِ عمیر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے واضح شیڈول فراہم نہیں کیا جا رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نالہ لئی خطرے کی سطح تک بلند، فلڈ الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ ترین تین روزہ پیشگوئی کے مطابق ملک کے …