
معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
نمرہ خان، جن کے انسٹاگرام پر 47 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، نے حال ہی میں پیرس میں شادی کی تھی اور اب انہوں نے اپنی آفیشل ویڈنگ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ خوبصورت ٹی پنک ویسٹرن عروسی لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ اور میروون ٹائی میں دکھائی دیے۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ “خوبصورت روح، جسے اللہ نے میرے لیے لکھا، میری ہمیشہ کی شروعات تم سے ہوتی ہے۔”

نمرہ خان کے اس اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ نمرہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے “امّ ای عائشہ”، “احرامِ جنون”، “اڑان”، “باغی” اور “اے مشتِ خاک” جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ ان کی حالیہ شادی اور فوٹو شوٹ نے ایک بار پھر انہیں خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔
UrduLead UrduLead