
معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی، جہاں ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ نمرہ خان نے پیرس میں ہونے والی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں دکھائی دیے، تاہم انہوں نے اپنے شریک حیات کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔
اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ کہانی اللہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔
UrduLead UrduLead