بدھ , مئی 13 2026

مئی کے لیے ایل این جی کارگو ٹینڈر جاری

پاکستان نے مئی 2026 کے لیے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے تحت دو کارگوز کے لیے عالمی ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جس کا مقصد توانائی کی ضروریات کو بروقت پورا کرنا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی سپلائرز سے بڈز طلب کی ہیں، جنہیں 7 مئی تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔ موصول ہونے والی بڈز اسی روز کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے ایل این جی کارگو کی فراہمی 12 سے 14 مئی کے درمیان متوقع ہے، جبکہ دوسرے کارگو کی ڈیلیوری 24 سے 26 مئی کے دوران رکھی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپاٹ خریداری کا فیصلہ گیس کی طلب میں اضافے اور سسٹم میں سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ صنعتوں اور گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اسپاٹ خریداری کے فیصلے توانائی کی لاگت اور ملکی معیشت پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جبکہ بروقت ٹینڈرنگ سے سپلائی میں خلل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی خسارہ 9 ماہ میں 856 ارب روپے تک پہنچ گیا

مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی مالی صورتحال شدید دباؤ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے