بدھ , جون 17 2026

راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

شہر میں فریش ملک ایسوسی ایشن نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین کو مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 220 روپے سے بڑھ کر 250 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 240 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے، چارے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 190 روپے فی لیٹر مقرر ہے اور بغیر اجازت قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ من مانی قیمتیں مقرر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شکایات درج کروائیں، جبکہ صارفین نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

ناروے نے عراق کو شکست دے دی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے …