
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے اضافے کے بعد 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے پر اس کے اثرات نمایاں ہوں گے۔
UrduLead UrduLead