39 دن میں 44 میچ لاہور اور کراچی میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق لیگ کے کل 44 میچز 39 دنوں کے دوران منعقد ہوں گے، جبکہ لاہور اور کراچی دونوں شہر 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیا شیڈول آپریشنل اور سیکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ ایونٹ کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میچز کی تقسیم اس طرح کی گئی ہے کہ دونوں وینیوز پر شائقین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے، جبکہ ٹیموں کے سفر کو بھی کم رکھا جائے۔
پی سی بی حکام کے مطابق نئے شیڈول کا مقصد ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں مکمل کرنا اور براڈکاسٹ، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔ لیگ کے دوران ڈبل ہیڈرز سمیت مختلف دنوں پر میچز رکھے گئے ہیں تاکہ 39 دن کے اندر تمام مقابلے مکمل کیے جا سکیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق میچز کی تاریخوں اور وینیوز کو دیکھ کر اپنی پلاننگ کریں۔
UrduLead UrduLead