google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تنظیم کی ہے، سلیکشن کمیٹی اب 7 افراد پر مشتمل ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق اور اسد شفیق ہوں گے، سلیکشن کمیٹی میں ہیڈ کوچ، کپتان اور ایک اینالسٹ بھی شامل ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی میں کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، ساتوں ممبران مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا کریں گے اور سلیکشن کمیٹی ہر فیصلے کو حتمی شکل دے گی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ تمام ساتوں ارکان کے پاس یکساں اختیار ہوگا، کوچز پر بھی کام ہو رہا ہے، جب بھی فائنل ہوگا تو بتائیں گے، چار پانچ دن میں کوچز کا معاملہ بھی فائنل ہو جائے گا انشا اللّٰہ۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کوچز کا عالمی اور ملکی سطح کا ایک کمبی نیشن ہوگا، سب کا یہی خیال ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مضبوط ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کو صرف یہ کہا گیا ہے کہ واپس آ جائیں، ورلڈ کپ کی ضرورت تھی اس لیے ٹیم مضبوط کرنے کے لیے عماد وسیم سے سادہ بات ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خزانہ انشا اللّٰہ تعالیٰ کرکٹ اور کھلاڑیوں پر لگے گا، خزانہ کرکٹ اور اس کی بہتری پر لگایا جانا چاہیے، خزانہ خالی بھی چھوڑ کر گیا تو خوش ہوں گا کہ کرکٹ کی بہتری پر خرچ ہوا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زلمی اور قلندر کا آج کا مقابلہ اگلے مرحلے کیلئے فیصلہ کن ہوگا

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے 29 میچ میں جیتنے …