google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 فروری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منتخب کرلیا گیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ہوا، الیکشن میں پی سی بی بورڈ آف گورنر میں شامل مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مدِمقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا۔

بعدازاں 19 فروری کو اُس وقت کی نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیے تھے۔

فیصلے کے بعد پی سی بی کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا گیا، اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے باظابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

رواں ماہ 13 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

سیریز کے پہلے 3 میچز 18 اپریل، 20 اپریل اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …