google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2، قومی ٹیم صبح اردن کیلئے روانہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2، قومی ٹیم صبح اردن کیلئے روانہ

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کل علی الصبح اردن کے لئے روانہ ہو گی۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے دوسرے مرحلے کے مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی فٹبال ٹیم اردن کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے کل علی الصبح روانہ ہو گی،

قومی فٹبال ٹیم اتوار کی صبح اسلام آباد سے براستہ دوحہ اردن روانہ ہو گی، پاکستان اور اردن کے مابین ہوم اینڈ اوے سیریز کا دوسرا میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اردن کی ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کو تین صفر سے شکست دے کر برتری حاصل کر لی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں، پاکستان فٹبال ٹیم کو تینوں میچز نے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کے اوورسیز کھلاڑی عبداللہ اقبال ٹیم سے باہر  ہو گئے، ان کو حالیہ 2 میچز میں مسلسل دو ییلو کارڈ ہوئے جس کے باعث وہ ایک میچ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …