بدھ , جنوری 28 2026

ہاؤسنگ سوسائٹیزاور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقوں شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں ایک سو چالیس مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار، نوے سے ایک سو بیس کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی اسکوائر فٹ 26 روپے اور پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …