google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نجی اسکول، کالج، بڑے اسپتال ،جم اور کلب ایف بی آر کے سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نجی اسکول، کالج، بڑے اسپتال ،جم اور کلب ایف بی آر کے سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک

حکومت نے ٹیکس چوری روکنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نجی اسکولوں، کالجوں، بڑے اسپتالوں ،جم اور کلبوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا۔

مختلف کمپنیاں، ایلیٹ کلب، صحت و تعلیم کے ادارے، جم اور ہیلتھ کلب، پرسنل کیئر، ہیلتھ کیئر ادارے اور سلمنگ کلینکس بھی اس سافٹ ویئر سے منسلک کیے جائیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن انٹیگریشن آف بزنس کے تحت سافٹ ویئر کی تنصیب سے ٹیکس نیٹ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مختلف کمپنیوں،ایلیٹ کلب،صحت وتعلیم کے اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جم، کلبوں، ہیلتھ کلب، پرسنل کیئر، ہیلتھ کیئر ، سلیمنگ کلینکس کو بھی منسلک کیا جائے گا جبکہ لاہور جمخانہ، اسلام آباد کلب، چناب کلب بھی سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک ہوں گے، اس کے علاوہ رائل پام لاہور،کراچی جمخانہ اور پولو کلب بھی اس میں شامل ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق منی چینجرز،فاریکس ڈیلرز اور غیرملکی کمپنیوں کو بھی سافٹ ویئر سسٹم کا پابند بنادیا گیا جبکہ تمام بڑے اسپتال، لیبارٹریز اور نجی اسکول کالجز میں بھی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔ایف بی آر کے مطابق سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک ہونے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …