جمعرات , جنوری 29 2026

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ شہر یار خان کا انتقال

دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہنے والے شہر یار خان کا انتقال ہوگیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہر یار خان عرصے سے علیل تھے، آج لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔

شہر یار خان کی عمر 89 برس تھی۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ وہ سابق سفارت کار بھی تھے اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔

شہر یار خان کی تدفین کراچی میں ہوگی، آج میت کو کراچی لے جایا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان انڈر-19کی نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی مردوں کے انڈر-19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان انڈر-19 …