google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کرے گا‘

بانڈزکی فروخت سے پاکستان کی فنڈنگ کےذرائع وسیع ہوں گے، باندزکی فروخت سے سرمایہ کاروں کونئی مارکیٹ میں رسائی ملےگی‘کیش بیلنس بہتر ہے

حکومت مقررہ وقت پرقرضے اداکرے گی، ان ادائیگیوں سے کرنسی پرکوئی دباؤ نہیں آئے گا اورمجھے امید ہے کہ روپیہ کی قدرمستحکم رہے گی‘سمت درست ہے ‘امید ہے اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی ۔

غیرمتوقع چیز تیل کی قیمت ہے جو بحیرہ احمر میں حملوں کے تناظرمیں بدستورغیریقینی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اس سال 1.3 فیصدکی نموہوئی ہے۔

پاکستان کم سے کم تین سال کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک اورپروگرام لے گا، اس ضمن میں مزید بات چیت آئی ایم ایف کے موسم بہارکے اجلاس کے بعد ہو گی۔

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویومیں وزیرخزانہ نے کہاکہ چینی کرنسی کے حامل پانڈابانڈز کے ذریعہ پاکستان اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کی نئی مارکیٹوں تک رسائی کی کوشش کررہاہے۔

پانڈا بانڈز کا اجراء پہلے کرنا چاہئے تھا‘چین دنیابھرمیں بانڈز کے حوالہ سے دوسری بڑی اوروسیع منڈی ہے، میرے خیال میں پانڈا بانڈز کااجراء ملکی معیشت کیلئے درست قدم ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ابتدائی طورپر250سے 300 ملین ڈالرمالیت تک کے بانڈز فروخت کیلئے پیش ہوں گے جس کے بعد ان بانڈز کامزید اجراءہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …