اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

زرداری اور نوازشریف کے گھر پولیس بھیجنے کی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صدرمملکت اور نوازشریف کے گھر وارنٹ نکلواکر پولیس بھیجنے کی دھمکی دےدی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ان کےخلاف جعلی ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت بازآجائیں۔ چیلنج کرتاہوں مجھے گرفتار کرکے دکھائیں۔ یہ آئیں گے تو پتہ چل جائے گا کس میں کتنا دم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نام لے کر تنقید کی، کہا وہ جعلی مینڈیٹ پر وزیراعلیٰ بنی بیٹھی ہیں، اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں، ایسانہ ہومیں وارنٹ نکال کران کےگھر پولیس بھیج دوں۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے بعض آجائے، یہ چاہتےہیں 2صوبوں کےلوگوں کوآپس میں لڑایا جائے، یہ خود کو بڑا بدمعاش سمجھتے ہیں توآئیں مجھے گرفتارکرلیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …