google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی‘ عمران خان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی‘ عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت 5 یا 6 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گی، 6ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائےگی‘

ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ‘شریف پھنس چکے ہیں‘ اگر یہ بوٹ کو چھوڑتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی‘انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب لندن بھاگے گا۔عارف علوی سے کوئی ناراضی نہیں‘

افغانستان پر حملے سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہوا‘تعلقات خراب ہونے سے دہشتگردی بڑھے گی‘ایران اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں‘سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے‘سکندرسلطان راجاکتنا جھوٹا شخص ہے، فافن، پلڈاٹ سمیت پانچ رپورٹس کے باوجود بھی الیکشن کمشنر بیٹھا ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا‘میں نے آئی ایم ایف کو کہا تھاسیاسی استحکام آنے تک قرض جاری نہ کیا جائے، سیاسی استحکام نہ ہونے سے قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے، آمدن کے ذرائع نہ بڑھانے تک قرض لینے کا کوئی فائدہ نہیں‘ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گاعارف علوی سے کوئی ناراضی نہیں‘انہوں نے معاملات حل کروانے کی پوری کوشش کی‘میری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا، دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 23 مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے‘شیخ رشید اور مولانا فضل الرحمان کو بھی مدعو کیا جائے گا‘مولانا کا پتہ نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں‘

طالبان اور امریکا کے ڈائیلاگ ہم نے کروائے‘ ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی‘باجوہ سے کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں۔جس جنرل نے افغانستان اور امریکا کے ڈائیلاگ کروائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیا۔ جنرل فیض کو ہٹا کر باجوہ نے ذاتی فائدے کا سوچا ملکی مفاد کا نہیں۔

عمران خان نے کیسز کے بارے میں کہا کہ فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں یہاں صرف کارروائی ہو رہی ہے، القادر ٹرسٹ کمال کا کیس ہے جس میں چوری بھی نہیں ہوئی پیسہ بھی حکومت کے پاس ہے اور ٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …