منگل , جنوری 27 2026

11 فروری کو پاکستانی روپوں میں کھلاڑیوں کی نیلامی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے پہلی بار کھلاڑیوں کی گرینڈ آکشن کا انعقاد 11 فروری 2026 کو کیا جائے گا، جو مکمل طور پر پاکستانی روپوں میں ہو گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والی اہم ورکشاپ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر آکشن کے قواعد و ضوابط، کھلاڑیوں کی بیس پرائسز اور دیگر اہم تفصیلات کا اعلان کیا گیا۔ٹاپ کیٹیگری (پلیٹینم/اعلیٰ درجے) کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دیگر کیٹیگریز کی بیس پرائسز بالترتیب 2 کروڑ 20 لاکھ، 1 کروڑ 10 لاکھ اور 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کے نئے آکشن ماڈل کے تحت فرنچائزز کو آکشن سے قبل زیادہ سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ ہر فرنچائز ایک غیر ملکی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کر سکے گی۔

آکشن کے لیے ہر فرنچائز کا بنیادی بجٹ 45 کروڑ روپے ہو گا، جسے ڈائریکٹ سائننگ سمیت 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ورکشاپ کے دوران بتایا گیا کہ پی ایس ایل 11 میں منتخب 10 کھلاڑیوں (پک یاری ٹین) کے ساتھ فرنچائزز 2 سالہ معاہدے کریں گی۔

پی ایس ایل سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ “طویل انتظار کے بعد پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ یہ گرینڈ آکشن ایک تاریخی قدم ہے اور 12ویں ایڈیشن کے بعد مزید بڑے آکشنز منعقد کیے جائیں گے۔”

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ “فرنچائزز، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان یہ بات چیت بہت مثبت رہی۔ آکشن ماڈل پی ایس ایل کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔”

یہ پہلا موقع ہے جب پی ایس ایل میں روایتی ڈرافٹ کی بجائے اوپن آکشن کا انعقاد ہو رہا ہے، جو کھلاڑیوں اور فرنچائزز دونوں کے لیے نئی امکانات لائے گا۔ آئندہ دنوں میں مزید تفصیلات اور کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آنے کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے