منگل , جنوری 27 2026

PSL11: لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹگریز

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی نئی کیٹگریز (پلاٹینم، گولڈ، ڈائمنڈ، سلور وغیرہ) کی فہرست ذرائع کے حوالے سے سامنے آ گئی ہے۔ یہ کیٹگریز ٹیموں کی ریٹینشن اور آکشن کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کلیدی کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھے گئے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان گولڈ میں برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں پروموٹ ہو گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں، تاہم عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں ڈاؤن گریڈ ہوئے ہیں۔ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل ہو گئے ہیں جبکہ عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے ہیں۔

شان مسعود ڈائمنڈ کیٹگری میں برقرار ہیں۔لاہور قلندرز کے سٹارز شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم میں برقرار رکھے گئے ہیں۔ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ میں اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم کیٹگری میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل ہوئے ہیں۔ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار رہے ہیں۔ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں جبکہ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ میں ڈاؤن گریڈ ہوئے ہیں۔

عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں پروموٹ ہو گئے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں۔ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں جبکہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ میں اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں پروموٹ ہوئے ہیں۔ خواجہ نافع اور حسن نواز سلور/ایمرجنگ سے گولڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ کیٹگریز آئندہ دنوں میں آفیشل طور پر PSL کی جانب سے جاری کی جا سکتی ہیں، جو آکشن میں کھلاڑیوں کی قیمتوں اور ٹیموں کی حکمت عملی پر بہت اثر انداز ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے