منگل , جنوری 27 2026

مزید بارش، برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔شام اور رات کے اوقات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جہاں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ممکنہ طور پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بعض مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر میں):

  • پنجاب: اٹک 22، مری 05، سیالکوٹ سٹی 01
  • کشمیر: کوٹلی 20، مظفرآباد (ایئرپورٹ اور سٹی) 19، گڑھی دوپٹہ 08
  • خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 18، دیر 13، مالم جبہ 12، سیدو شریف 04، کالام اور پٹن 02
  • گلگت بلتستان: بونجی اور بگروٹ 01

برفباری (انچ میں):

  • مالم جبہ 06، مری 05، کالام 3.5، کاکول 01، سکردو 0.3

آج ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

  • لہہ اور قلات -11
  • استور -09
  • کالام اور پاراچنار -08
  • کوئٹہ -07
  • مالم جبہ -06
  • گوپس، دیر، مری اور راولاکوٹ -05

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سردی کی یہ لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر شمالی اور پہاڑی علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی کی سطح پر پہنچ رہا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گرم لباس کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، خاص طور پر حساس افراد اور بچوں کے لیے احتیاط برتی جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے