منگل , جنوری 27 2026

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے مطالبات منظور

قائد اعظم یونیورسٹی (QAU) میں طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

طلبہ کے اہم مطالبات کی منظوری کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے اور کیمپس میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

مذاکرات کے نتیجے میں منسوخ شدہ امتحانات دوبارہ شیڈول کر دیے گئے ہیں۔ یہ پیپرز 20 جنوری سے 28 جنوری تک منعقد ہوں گے۔

اس کے علاوہ نئے ہاسٹلز کی تعمیر کے حوالے سے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی خود وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کریں گے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچی آبادیوں میں متاثر ہونے والے طلبہ کے لیے ہاسٹلز میں رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہاسٹل نمبر 12 کی شفٹنگ کا عمل 30 جنوری کو مکمل کیا جائے گا۔

طلبہ تنظیموں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان یہ معاہدہ طلبہ کے مسائل کے حل اور کیمپس میں پرامن ماحول کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

طلبہ نے مطالبات کی منظوری پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی طلبہ کے تعاون کو سراہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے