
سال 2026 کے آغاز میں سوشل میڈیا پر “2026 is the new 2016” ٹرینڈ تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ لوگ اپنی دس سال پرانی یعنی 2016 کی تصاویر، ویڈیوز اور یادوں کو دوبارہ شیئر کر رہے ہیں، جس سے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر نوستالجیا کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نئے سال کے پہلے ہی ہفتوں میں صارفین اپنی گیلریوں اور پرانے اکاؤنٹس سے 2016 کی دھندلی آئی فون تصاویر، اسنیپ چیٹ کے مشہور ڈاگ فلٹرز، کم معیار کی ویڈیوز اور اس دور کی مقبول موسیقی کے ساتھ پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔ بہت سی پوسٹس میں کیپشن کے طور پر “2026 is the new 2016″، “Happy 2016” یا “Wake up, it’s 2016” جیسے جملے نظر آ رہے ہیں۔
ٹک ٹاک پر “2016” سرچز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جبکہ لاکھوں ویڈیوز میں 2016 فلٹر استعمال کیا جا رہا ہے جو تصاویر کو گلابی اور ونٹیج لُک دیتا ہے۔یہ ٹرینڈ نوستالجیا کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ 2016 زندگی کا ایک سادہ، خوشگوار اور کم پریشانیوں والا دور تھا۔
اس وقت سوشل میڈیا کم curated تھا، فلٹرز اور ٹرینڈز مزے دار تھے، جیسے Mannequin Challenge، Pokémon Go، Snapchat کے puppy filters، chokers اور saturated photos۔ آج کے مصروف، تناؤ بھرے اور ہائی پرفیکشن والے دور میں لوگ ان پرانی یادوں میں سکون اور خوشی تلاش کر رہے ہیں۔مشہور شخصیات بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئی ہیں۔
گلوکار خالد نے 2016 کی ہائی اسکول گریجویشن، دوستوں کے ساتھ تصاویر اور فوٹو شوٹس شیئر کیں اور صرف “2016” لکھا۔ چارلی پتھ نے اپنے 2016 ہٹ گانے “We Don’t Talk Anymore” پر فلٹرڈ ویڈیو میں لب سنک کیا اور کیپشن دیا: “Heard it was 2016 again?”۔
ماڈل کارلی کلوس نے اسنیپ چیٹ ڈاگ فلٹر، سن گلاسز اور ہلکے ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ کی، کیپشن: “Did someone say 2016?!”۔دیگر مشہور ناموں جیسے ریس وِدرسپون، شے مچل، اننيا پانڈے، کھوشی کپور اور سونم کپور نے بھی پرانی تصاویر شیئر کیں، جن میں نوعمری کی یادیں، فیشن ٹرینڈز اور ابتدائی کیریئر کی جھلکیاں شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق، یہ ٹرینڈ لوگوں کی موجودہ پریشانیوں اور تناؤ سے فرار کی ایک شکل ہے۔ 2016 کو “last great year” کہا جا رہا ہے، جہاں زندگی زیادہ authentic اور fun تھی۔
ٹک ٹاک پر 55 ملین سے زائد ویڈیوز اس فلٹر کے ساتھ بن چکے ہیں، اور یہ ٹرینڈ 2026 کا سب سے بڑا سوشل میڈیا فینومینون بن گیا ہے۔یہ صرف تصاویر شیئر کرنے کا معاملہ نہیں، بلکہ ماضی کے خوبصورت لمحات کو تازہ کر کے آج کے دور میں تھوڑا سا سکون حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
UrduLead UrduLead